spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کے فضائی جلوس کا انعقاد کیا جائے گا، جو عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کی یاد میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔

فضائی جلوس میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے جو پورے ملک میں پرواز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان رجیم سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار، دنیا افغان پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے گریزاں

دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتے کے دن صبح 11 بجے اماراتی قومی ترانے کی آواز پر یکجہتی کا اظہار کریں۔

یہ فضائی جلوس خاص طور پر اس حملے کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں حوثیوں نے چار سال قبل عرب امارات کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک پاکستانی محنت کش معمور خان بھی شامل تھے، جو اس حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔

فضائی جلوس ابوظبی سے شروع ہو گا اور متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے گزرے گا۔

The post دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img