spot_img

ذات صلة

جمع

کوہاٹ، آئی ایس او کا برائت از استعمار مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے...

خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

تحریر: میثم عابدی ایران کی اسلامی انقلاب کے بعد کی...

رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب

شیعہ نیوز: مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں...

امریکہ ناکام ہوگیا، ایران کی غیور عوام نے بتا دیا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آج کی تاریخ یہ بات بتا رہی ہے کہ دنیا بھر میں بد امنی پھیلانے کے لئے شیطانی طاقتیں اپنا زور لگا رہی ہیں، امریکا جیسا ملک جس کو تمدن کا مرکز کہا جاتا ہے اور یورپی یونین بھی آج ان کے طریقے کار کو دیکھ کر لگتا ہے جو انہوں نے پانچ سو سال سے ظلم کی جو تاریخ لکھی ہے اُس کو یہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ونیز ویلا پر ظلم دیکھ لیں اور اب جمہوری اسلامی ایران پر امریکہ کی دھمکی دیکھ لیں، ایران میں اس وقت جو معاملات پیش آئے ہیں یہ مہنگائی کے خلاف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، فسادات میں ملوث خاتون سرغنہ کا ذاتی طور پر نیتن یاہو سے رابطے کا اعتراف

ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی اپنے خطاب میں کہا یہ مظاہرے ایرانی عوام کا حق ہیں لیکن ان مظاہروں کو ایک شازش کہ تحت امریکہ نے اپنے ایجنٹوں کے زریعے مسلکی رنگ دینا چاہا اور مقدسات کی توہین کروائی گی کہ ایران کو کمزور کر سکے جس میں امریکہ ناکام ہوگیا، ایران کی غیور عوام نے بتادیا کہ ہم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ہیں، یہ بات آج پوری دنیا پر عیاں ہوگئی ہے کہ آج ایران اپنی جگہ پر پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے، کوئی بھی طاقت انہیں کمزور نہیں کر سکتی، اسلامی ممالک نے جمہوری اسلامی ایران کی حمایت کی ہے اُس سے بہت مضبوط اور بہتر نتیجہ آئے گا۔

The post امریکہ ناکام ہوگیا، ایران کی غیور عوام نے بتا دیا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، علامہ شبیر میثمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img