spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

شام میں امریکی فوجی کارروائی میں القاعدہ کے اہم رہنما ہلاک

شیعہ نیوز: شام میں امریکی فوجی کارروائی میں القاعدہ سے وابستہ رہنما ہلاک ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوجی دستوں نے القاعدہ سے وابستہ ایک رہنما کو ہلاک کر دیا ہے جو شام میں امریکیوں پر داعش کے حملے سے منسلک تھا۔

سینٹ کام نے کہا کہ بلال حسن الجاسم کے داعش کے ایک مسلح شخص سے براہ راست روابط تھے جس نے 13 دسمبر کو شام کے شہر تدمر میں حملہ کر کے امریکی اور شامی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک، چینی باشندوں سمیت متعدد زخمی

امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایک بیان میں کہا کہ 3 امریکیوں کی ہلاکت سے منسلک دہشت گرد کی موت اس بات کا اظہار ہے کہ ہم اپنی افواج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 13دسمبر 2025 کو حملہ ہونے کے بعد سے امریکی افواج شام میں حملے کر رہی ہیں اور امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے داعش کے 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے اور حملوں کی شدت کبھی کم نہیں کریں گے۔

The post شام میں امریکی فوجی کارروائی میں القاعدہ کے اہم رہنما ہلاک appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img