spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

کابل میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک، چینی باشندوں سمیت متعدد زخمی

شیعہ نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں، 7 افراد ہلاک، 20 زخمی ہوگئے۔

دھماکا “شہرنو” کے علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب ہوا جہاں غیر ملکی سفارت خانے، شاپنگ کمپلیکس اور بڑے دفاتر کی عمارتیں ہیں، دھماکے کے زخمیوں میں 4 خواتین اور بچہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں “الشددادی” جیل سے ہزاروں داعشی دہشت گردوں کو شامی حکومت نے فرار کروادیا ، عراق شام سرحد پر حشد شعبی فورسز تعینات

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں دو چینی شہری شدید زخمی ہیں اور 6 افغان شہری جاں بحق ہوئے، دھماکہ شہر نو کے علاقے میں چینی ریسٹونٹ کے کچن کے نزدیک ہوا۔

ریسٹورنٹ چینی مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے، دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

The post کابل میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک، چینی باشندوں سمیت متعدد زخمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img