شیعہ نیوز: آئی ایس او پاکستان کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں جاری برائت از استعمار مہم کے سلسلے میں طلباء الائنس جامعہ کراچی کے تحت پوائنٹ ٹرمینل سے فارمیسی چوک تک ایک پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی نام نہاد “غزہ امن معاہدے” کے خلاف منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا مقصد فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی، غزہ پر جاری صہیونی جارحیت کی مذمت اور عالمی استعمار خصوصاً امریکی سامراج کی دوغلی پالیسیوں کو بے نقاب کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایرانی جوابی کارروائی کا خطرہ، دفاعی الرٹ بڑھا دیا
شرکائے ریلی نے فلسطین کے حق میں اور استعمار کے خلاف پُراثر نعرے لگائے اور پلے کارڈز و بینرز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ریلی میں نام نہاد غزہ امن معاہدے میں پاکستان کی کسی بھی سطح پر شرکت یا حمایت کی سخت مخالفت کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں واضح اور دوٹوک رہا ہے، لہٰذا کسی ایسے معاہدے کا حصہ بننا جو صہیونی مظالم کو تقویت دے، قومی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔
The post نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


