spot_img

ذات صلة

جمع

کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سے نونہالوں کیلئے جشن تکلیف کا انعقاد

شیعہ نیوز: الکوثر اسکاؤٹس اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب...

ٹرمپ کا غزہ امن بورڈ

تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی پاکستان میں ٹرمپ کے تشکیل...

کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سے نونہالوں کیلئے جشن تکلیف کا انعقاد

شیعہ نیوز: الکوثر اسکاؤٹس اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے آیت اللہ سید علی حسینی سستانی کے دفتر کے تعاون سے کوئٹہ میں جشن تکلیف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سو سے زائد نوبالغ بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ فخرالدین، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین بھی شریک تھے۔ تقریب میں نونہالوں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ علماء کرام نے اس موقع پر نونہالوں کو ان کے دینی و شرعی فرائض کے ساتھ سیرتِ آئمہ و سیرتِ بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا پر چل کر ایک بہترین انسان بننے کیلئے رہنمائی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھا کر ہمیشہ پیش پیش رہنے کی بھی تاکید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، حسینی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب

The post کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سے نونہالوں کیلئے جشن تکلیف کا انعقاد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img