spot_img

ذات صلة

جمع

اطالوی سفیر کی ایران کی وزارت خارجہ میں طلبی

تہران(IRNA) اطالوی وزیر خارجہ کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی...

ایران کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی: ترجمان وزارت خارجہ

تہران(IRNA) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسما‏عیل بقائی...

سابق امریکی صدر کا عوام سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ

تہران(IRNA) امریکہ کے سابق ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن...

ایران پر حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عرب امارات

شیعہ نیوز: امریکہ کی جانب سے ایران پر بڑے فوجی حملے کے لیے کسی خلیجی ملک کی سرزمین کے استعمال کے امکان پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل سامنے آگیا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات سے تعلقات یمن سے مکمل انخلا پر مشروط، سعودی عرب

متحدہ عرب امارات نے موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خود مختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے زور دیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف اور صرف کشیدگی میں کمی، مذاکرات، بین الاقوامی قانون کی پابندی اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام میں ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے جنگی جہاز بردار طیارہ بردار بحری بیڑے USS Abraham Lincoln کو خلیجی پانیوں میں بھیجا ہے۔

The post ایران پر حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عرب امارات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img