شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصاراللہ نے دھمکی آمیز موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں ایران کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کی سرکاری ویب سائٹ نے ” عنقریب ہی ” کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو وہ امریکہ کے تجارتی اور فوجی جہازوں کو ڈبو دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی دوستی پر مبنی حکومت بنانے پر تعلقات متاثر ہوں گے، امریکہ کا عراق کو سخت انتباہ
شہاب نیوز ایجنسی کی جاری کردہ اس ویڈیو میں یمن کی تحریک انصاراللہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے تجارتی بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے امکان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
ویڈیو میں پچھلے حملوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ان کے جہازوں کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر دیں گے۔
The post جنگ کی صورت میں ایران کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا، انصاراللہ کی دھمکی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


