spot_img

ذات صلة

جمع

انجمنِ غلامانِ امریکا میں شامل ہونا ایک تاریخی غلطی ہے، سراج الحق

شیعہ نیوز: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں خطرناک جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اس جنگ کے اثرات پاکستان سمیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اسلامی ممالک کو متحد ہو کر امریکا کو ایران پر جارحیت سے باز رکھنا چاہیے، امریکا کی اسرائیل نوازی پورے خطے کو آگ میں دھکیل رہی ہے اور یہ آگ ہمارے بارڈرز تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انجمنِ غلامانِ امریکا میں شامل ہونا ایک تاریخی غلطی ہے، جس کی قیمت آنے والی نسلیں ادا کریں گی۔

The post انجمنِ غلامانِ امریکا میں شامل ہونا ایک تاریخی غلطی ہے، سراج الحق appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img