spot_img

ذات صلة

جمع

یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے: سید عباس عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے...

جرمن سفیر وزارت خارجہ میں طلب

تہران/ ارنا- تہران میں جرمن سفیر ایکسل ڈیٹمین کو...

پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر...

امریکی بحری بیڑہ بحیرہ احمر میں داخل ہوتے ہی تباہ کر دیا جائے گا، انصاراللہ

شیعہ نیوز: انصاراللہ یمن نے بروز بدھ 28 جنوری 2026ء، امریکہ کے خلاف شدید وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کا جنگی بحری بیڑا “ایبراہم لینکن” بحیرہ احمر کی جانب آگے بڑھا تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

انصاراللہ یمن نے حال ہی میں خلیج عدن میں “مارلن لوانڈا” نامی برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

صنعاء میں ایک اہم فوجی ذریعے نے اعلان کیا کہ “انصاراللہ یمن تحریک امریکہ کی کسی جنگی کشتی یا بحری بیڑے کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب کے قریب آنے کی اجازت نہیں دے گی اور انہیں یمن کے خلاف خطرہ تصور کرتی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : ایران نے ٹرمپ کی دھمکیاں مسترد کر دیں، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان

یاد رہے انصاراللہ یمن کا یہ موقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی جنگی بحری بیڑہ ایبراہم لینکن مغربی ایشیا خطے میں داخل ہونے کے بعد اس خطے میں تناو کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

صنعاء میں اس اہم فوجی ذریعے نے مزید کہا کہ “یمن کی مسلح افواج حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور خطے میں امریکہ کی حالیہ فوجی سرگرمیوں، خاص طور پر جنگی بحری بیڑے ایبراہم لینکن کی کمان میں ایک ٹاسک فورس کی تعیناتی کے بعد پوری طرح تیار ہیں اور ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایبراہم لینکن اس سے پہلے بھی ہمارے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے اور اب بھی ہم پوری طرح تیار ہیں۔”

The post امریکی بحری بیڑہ بحیرہ احمر میں داخل ہوتے ہی تباہ کر دیا جائے گا، انصاراللہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img