spot_img

ذات صلة

جمع

یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے: سید عباس عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے...

جرمن سفیر وزارت خارجہ میں طلب

تہران/ ارنا- تہران میں جرمن سفیر ایکسل ڈیٹمین کو...

پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر...

ایران کی فوجی کارروائی کی صورت میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

شیعہ نیوز: ایران نے اپنے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائی کی صورت میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی علی شمخانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے فوجی کارروائی ہوئی تو امریکہ، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ علی علی شمخانی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 2025 سے بھی زیادہ خطرناک حملہ کرنے کی دھمکی دی۔

ہپ بھی پڑھیں : بیت لحم و الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امید ہے ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور معاملہ واقعی نہایت اہم ہے، میں نے ایران سے پہلے بھی کہا تھا معاہدہ کرلو، ایران نے ایسا نہیں کیا اور پھر آپریشن مڈنائٹ ہیمر ہوا، ایران کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکہ کے صدر نے آئندہ حملے کے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا، ایسا دوبارہ نہ ہونے دیں۔

The post ایران کی فوجی کارروائی کی صورت میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img