شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے نزدیک اسرائیل کی افواج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا، یہ واقعہ گذشتہ روز الخلیل گورنری کے بلدہ الظاہريہ میں ایک اور نوجوان کے شہادت کے بعد پیش آیا، دونوں واقعات علیحدہ علیحدہ پیش آئے اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی چھاپوں اور حملوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
اسرائیل کی فوج نے اعتراف کیا کہ بلدہ الظاہريہ میں اپنی فوجی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی کو قتل اور دیگر کو زخمی کیا گیا۔
بدھ کی شام بیت لحم کے مغرب میں النفقز چیک پوسٹ کے قریب قابض اسرائیل کی افواج نے ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا، افواج نے الزام لگایا کہ اس نے چھری سے حملے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : حماس غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کو تیار، رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
عبرانی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے نوجوان پر ہاجز کے ارد گرد شدید فائرنگ کی، جو القدس کے جنوب میں واقع ہے، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ الشیوخ شمال الخلیل کے قصی ماہر حلايقہ بھی النفقز ہاجز پر قابض افواج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے، افواج نے الزام لگایا کہ وہ بھی چھری سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق، واقعے کے بعد قابض افواج نے اپنے فوجی اقدامات میں شدت پیدا کی اور چیک پوسٹ کے ارد گرد سخت سکیورٹی لگادی، جبکہ فوجی اور ان کے ہتھیار علاقے میں وسیع پیمانے پر پھیل گئے۔
یہ تمام واقعات اس سلسلے میں ہیں جس میں مغربی کنارے میں قابض فوج کی فائرنگ، چھاپے اور فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں، جبکہ غزہ اور مغربی کنارے پر قابض اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔
The post بیت لحم و الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


