spot_img

ذات صلة

جمع

ایران کے وزیر داخلہ پر امریکہ نے پابندی عائد کردی

نیویارک/ ارنا- امریکی وزارت خزانہ نے مزید 7 ایرانی...

جرمنی نے ایران اور امریکہ کی کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی

تہران/ ارنا- جرمن حکومت نے امریکہ اور ایران کے...

وٹکاف کا عجیب و غریب دعوی: ایران کے ساتھ بہت بار رابطے رہا!

تہران/ ارنا- مغربی ایشیا کے معاملات میں امریکی صدر...

ایران امتِ اسلام کا قلعہ ہے، حملہ ہوا تو کھل کر دفاع کریں گے، حزب اللہ عراق

شیعہ نیوز: علاقائی کشیدگی اور ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے تناظر میں، کتائب حزب اللہ عراق کے سیکریٹری جنرل حاج ابو حسین الحمیداوی نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے خلاف ممکنہ جنگی خطرات کے تناظر میں، کتائب حزب اللہ عراق کے سیکریٹری جنرل حاج ابو حسین الحمیداوی نے ایک نہایت سخت اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے ایران کی مکمل سیاسی، عسکری اور جہادی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی، لبنانی پارلیمانی اسپیکر کا بیان

انہوں نے اپنے بیان میں مشرق و مغرب میں موجود تمام مجاہدین اور اہل ایمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران گزشتہ چار دہائیوں سے امت مسلمہ کے مظلوموں کا مضبوط قلعہ بنا ہوا ہے اور اس نے کبھی مذہب، نسل یا قومیت کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتا، لہٰذا اس کا دفاع پوری امت کی ذمہ داری ہے۔

بیان میں صہیونی قوتوں اور ان کے سرغنوں کو عالمی اخلاقی اقدار کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش دشمن کے لیے انتہائی مہنگی ثابت ہوگی اور اسے ایسی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا تصور بھی اس نے نہیں کیا ہوگا۔

حاج ابو حسین الحمیداوی نے محور مقاومت کی تمام قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عملی اور میدانی طور پر مکمل آمادگی اختیار کریں، خصوصاً اس صورت میں جب مراجع عظام کی جانب سے جہاد کا اعلان کیا جائے، تاکہ اسلام، امت اور مقدسات کا دفاع کیا جا سکے، چاہے یہ راستہ شہادت کا ہی کیوں نہ ہو۔

The post ایران امتِ اسلام کا قلعہ ہے، حملہ ہوا تو کھل کر دفاع کریں گے، حزب اللہ عراق appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img