spot_img

ذات صلة

جمع

پاراچنار کا راستہ کھلوانے میں ناکامی پر تشویش ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے پارا چنار کا راستہ کھلوانے میں حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جامعة النجف میں علماء کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں اکتوبر 2024 سے اب تک کم از کم 200 سے زائد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر ان اندوہناک واقعات میں حکمرانوں کے کانوں جوں تک نہیں رینگی، وہ بے بس نظر آتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار ہے یا ان کے سامنے بے بس۔

یہ بھی پڑھیں: علماء و مبلغین معاشرے کی رہنمائی کا کردار ادا کریں، مولانا مہر لیاقت علی قمی

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ سکیورٹی ادارے پاراچنار کے راستے کو کلیئر نہ کروا سکیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد غیرقانونی اور غیر آئینی طور پر راستہ بند کرکے بیٹھے ہیں۔ ان سے راستہ کلیر کروانے میں ناکامی افسوسناک اور ملکی سلامتی پر سوالیہ نشانہ ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور راستے خالی کروا کر حکومت اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

The post پاراچنار کا راستہ کھلوانے میں ناکامی پر تشویش ہے، علامہ سبطین سبزواری first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img