spot_img

ذات صلة

جمع

بقائی: ایران کے خلاف جارحیت کے بارے میں یورپ کا موقف متضاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف...

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بدامنی کی جڑوں پر توجہ دینے کا مطالبہ

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ...

غرب اردن میں مقاومتی کارروائیاں

 غرب اردن میں فلسطینیوں نے صیہونیوں کے خلاف رواں...

عدلیہ کے سربراہ کی رہبرِ انقلابِ اسلامی سے ملاقات

عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژہ...

صیہونی امریکی سازشوں کے خلاف عراقی مزاحمت کی جانب سے ایران کی حمایت

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے...

حالیہ ہفتوں کی صورتِ حال کے اثرات کورونا سے بھی بڑھ کر ہیں، محمد الجدعان

شیعہ نیوز: سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیش آنے والی صورتِ حال کے اثرات کورونا سے بھی بڑھ کر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِخزانہ محمد الجدعان نے امریکہ کے شہر میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سپلائی چین میں شدید تعطل پیدا ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ جیت گئی، غصے میں بپھرے اسرائیل کے دو میئرز نے حقیقت بتادی

محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت نے 50 برسوں میں پائپ لائن انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی۔

انہوں نے کہا کہ تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر جنگ کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔

سعودی وزیرِخزانہ نے مزید کہا ہے کہ سرمایہ کار استحکام، یقین دہانی، ترقی کے امکانات اور رسک کے مطابق منافع کو ترجیح دے رہے ہیں اور سعودی عرب کی معیشت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش حیثیت رکھتی ہے۔

محمد الجدعان نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات نے ثابت کیا کہ خلیجی ممالک باہمی تعاون کے ذریعے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو چکے ہیں اور اس اشتراکِ عمل نے ریئل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی، دفاع اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

The post حالیہ ہفتوں کی صورتِ حال کے اثرات کورونا سے بھی بڑھ کر ہیں، محمد الجدعان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img