شیعہ نیوز: یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو یمنی مسلح افواج صیہونی حکومت کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں پھر سے شروع کر دیں گی۔ انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمتی مجاہدین کی حمایت کے لیے اپنی ثابت قدمی اور مذہبی، انسانی اور اخلاقی لحاظ سے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ المنار نیٹ ورک کے مطابق عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ وہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے سے فرار اور حماس کے ساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے اور قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو روکنے کی اسرائیلی حکومت کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت، 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
الحوثی نے مزید خبردار کیا کہ اگر غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کی گئی تو ہم مزاحمت کی حمایت کے لیے ہمہ جہتی فوجی کارروائیاں کریں گے، غزہ میں جنگ کی واپسی کے ساتھ ہی صیہونی رجیم کو آگ میں جھونک دینگے۔ واضح رہے نومبر 2023 سے یمنی مسلح افواج نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کا مقابلہ کرنے کے لیے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بعض اسٹریٹجک اہداف کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
The post غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو صیہونی رجیم کو راکھ کا ڈھیر بنا دیں گے، انصار اللہ first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.