spot_img

ذات صلة

جمع

سپریم لیڈر سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد...

باعزت معاہدہ یا بڑی اسٹریٹجک شکست: ٹرمپ کو ایرانی وزیر خارجہ کا انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی...

امریکی تیل کے ذخائر 1982ء کے بعد کم ترین سطح پر

شیعہ نیوز: امریکہ کے تزویراتی ذخائر میں خام تیل...

مراکش میں مشقوں میں حصہ لینے والے 2 امریکی فوجی لاپتہ

شیعہ نیوز: مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی مشق کے دوران امریکہ کے 2 فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی افریقی کمان نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ شہر تان تان کے قریب کیپ دراع کے تربیتی علاقے میں پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا

امریکی فوج کے بیان کے مطابق دونوں اہلکار ہفتے کے روز لاپتہ ہوئے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکہ، مراکش اور دیگر شریک ممالک نے مشترکہ طور پر زمینی، فضائی اور بحری وسائل کے ذریعے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ مشق ’افریکن لائن‘ کہلاتی ہے جو افریقہ میں امریکہ کی سب سے بڑی سالانہ فوجی مشق ہے۔

اس مشق میں مراکش، گھانا، سینیگال اور تیونس سمیت کئی ممالک حصہ لیتے ہیں۔

 

The post مراکش میں مشقوں میں حصہ لینے والے 2 امریکی فوجی لاپتہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img