spot_img

ذات صلة

جمع

تکفیری محاصرے اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف پاراچنار کے روزے داروں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

شیعہ نیوز : پانچ ماہ سے پاراچنار کے محاصرے، تکفیری دہشت گردی ، قافلوں کی لوٹ مار اور بے گناہ رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف پاراچنار پریس کلب پر عوام کا احتجاجی دھرنا ایک بارپھر زور پکڑنے لگا، رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قلت اور روزہ داروں کی مشکلات کے خلاف جاری دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ راستوں کی پانچ ماہ سے بندش سے پاراچنار سمیت محصور آبادی کو امدادی پیکج دیا جائے اور علاج نہ ملنے کے باعث بچوں سمیت 500 سے زائد جان بحق افراد کو شہید پیکج دیا جائے ، دھرنا مظاہرین کا مطالبہ ۔

ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں پریس کلب کے باہر راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے مظاہرین پانچ ماہ سے محصور پانچ لاکھ آبادی کو امدادی پیکج دینے ,راستے کھولنےاور علاج نہ ملنے سے جاں بحق افراد کو شہید پیکج دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، جبری لاپتہ علماء رہا،سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال

ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ ابادی علاقے میں محصور ہو کر رہ گئی ہے اور پاراچنار شہر سمیت محصور علاقوں میں افطاری اور سحری کیلئے کجھور اور ڈبل روٹی تک مئیسر نہیں راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار پریس کلب کے باہر شہریوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

دھرنے سے اپنے خطاب میں سماجی رہنما مسرت بنگش، ملک زرتاج ، عنایت حسین ، علامہ محمد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ مسلے کو حل کرنے کیلئے فوری طور راستے کھول دی جائے، راستوں کی پانچ ماہ سے بندش سے پاراچنار سمیت محصور آبادی کو امدادی پیکج دیا جائے اور علاج نہ ملنے کے باعث بچوں سمیت 500 سے زائد جان بحق افراد کو شہید پیکج دیا جائے۔

The post تکفیری محاصرے اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف پاراچنار کے روزے داروں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img