spot_img

ذات صلة

جمع

 عراقچی: آبنائے ہرمز ماضی کی حالت پر کبھی واپس نہیں ہوگی

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ...

بقائی: ایران کے خلاف جارحیت کے بارے میں یورپ کا موقف متضاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف...

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بدامنی کی جڑوں پر توجہ دینے کا مطالبہ

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ...

غرب اردن میں مقاومتی کارروائیاں

 غرب اردن میں فلسطینیوں نے صیہونیوں کے خلاف رواں...

آیت اللہ خامنہ ای عالمی استکبار کے خلاف مزاحمتی تحریک کے عظیم رہنما ہیں، شیخ نعیم قاسم

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو مزاحمتی تحریک کے عظیم رہنما قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز الاحد نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ نعیم قاسم نے سابق حزب اللہ قائدین سید حسن نصراللہ اور ان کے نائب سید ہاشم صفی الدین کی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ان کے جنازے کا جلوس ایک واضح سیاسی پیغام تھا کہ مزاحمت اپنی قیادت، مجاہدین اور عوام کے ذریعے قائم و دائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرین لینڈ نے امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش مسترد کر دی

انہوں نے کہا کہ ان کے سابق قائدین کے ساتھ ان کے گہرے اور قریبی تعلقات تھے اور سب امام خمینی کی قیادت میں عمل کرتے تھے اور ان کے وصال کے بعد موجودہ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں آگے بڑھتے رہے۔

شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ شہید قائدین کی نماز جنازہ دراصل مزاحمت کے تسلسل، اس کی قوت کی بحالی اور عوامی یکجہتی کے اعادے کا عہد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا سیاسی پیغام یہ تھا کہ مزاحمت، اس کی قیادت، مجاہدین اور عوام دونوں شہید سیکریٹری جنرلز کے دکھائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کی راہ کی قیادت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ نبھایا جا رہا ہے۔

The post آیت اللہ خامنہ ای عالمی استکبار کے خلاف مزاحمتی تحریک کے عظیم رہنما ہیں، شیخ نعیم قاسم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img