حوزہ / آیت اللہ محمود رجبی نے “علوم انسانی اسلامی” پری کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا: فقیہ کے لیے علوم انسانی سے واقفیت ضروری ہے کیونکہ اسلامی معارف کو سمجھنے اور عصر حاضر کے مسائل کا حل پیش کرنے میں علوم انسانی کا کردار بنیادی ہے۔ آیت اللہ مصباح یزدی(رہ) نہ صرف فقہ میں مہارت رکھتے تھے بلکہ علوم انسانی کے مباحث سے بھی گہری آشنائی رکھتے تھے اور اسی کے نتیجے میں وہ دقیق اور علمی تجزیے پیش کرتے تھے۔


