spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ  میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ...

خطیب زادہ: صیہونی حکومت نے منگولوں کی طرح وزارت خارجہ کے کت خانے پر حملہ کیا

 ایرانی وزارت خارجہ کے پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیزسینٹر کے...

امریکا کا ایک اور ڈرون مارگرایا گیا

 اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے امریکا کا ایک...

 عراقچی: آبنائے ہرمز ماضی کی حالت پر کبھی واپس نہیں ہوگی

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ...

خلیج فارس تعاون کونسل کا اجلاس، فلسطین کی حمایت اور رکن ممالک کی حاکمیت کے احترام پر اتفاق

شیعہ نیوز: خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں رکن ممالک نے خطے میں سلامتی، اقتصادی ترقی، فلسطین کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے چھیالیسویں سربراہی اجلاس بحرین میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں رکن ممالک نے زور دیا کہ کسی بھی رکن ملک کی حاکمیت کی خلاف ورزی مجموعی خطے کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے اور اس کی شدید مذمت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب منصوبہ بناتا ہے، فیصلہ یمن کرتا ہے

اجلاس میں فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد، اور دو ریاستی حل کے تحت 1967 کی سرحدوں میں فلسطین کے قیام اور مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے پر زور دیا گیا۔

کونسل کے رکن ممالک نے ٹیکنالوجی، تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے اور خطے کی ترقی میں مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

The post خلیج فارس تعاون کونسل کا اجلاس، فلسطین کی حمایت اور رکن ممالک کی حاکمیت کے احترام پر اتفاق appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img