حوزہ/ لفظ “پھوپھی” سننے میں ایک عام سا لفظ لگتا ہے، مگر جب ہم اسلامی تاریخ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ پھوپھیاں ہمیشہ رہنمائی، وفاداری اور دینی اقدار کے حفاظت میں نمایاں اور بے مثال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ رسول اکرم (ص) کی پھوپھی حضرت صفیہؓ سے لے کر امام زمانہؑ کی پھوپھی حضرت حکیمہ خاتون، اور پھر اس عظمت کی انتہا حضرت زینب کبریٰؑ کی ذات میں نظر آتی ہے۔


