spot_img

ذات صلة

جمع

سپاہ انٹیلیجنس: امریکی اور صیہونی تخریبی گینگ ختم کردیا گيا

 تہران – ارنا – سپاہ انٹیلیجنس نے امریکا اور...

امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کریبین سی میں داخل ہوگیا

 نیویارک - ارنا- امریکا اور کرییبین ممالک بالخصوص وینزوئلا...

 ایران نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – دفتر خارجہ کے ترجمان نے...

سوڈان: الفاشر پر حملے کے دوران سوڈانی شہریوں پر اعصابی گیس کا استعمال

شیعہ نیوز: مصر میں سوڈان کے سفیر عماد الدین عدوی نے انکشاف کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے شہر فاشر پر حملے کے دوران عالمی سطح پر ممنوعہ اعصابی گیسوں کا استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر میں تعینات سوڈان کے سفیر عماد الدین عدوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ “ریپڈ سپورٹ فورسز” نے شہر الفاشر پر حملے کے دوران ممنوعہ گیسوں کا استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران دشمن کی ہر شرپسندی اور خطرے کے مقابلے کے لئے تیار ہے، جنرل پاکپور

انہوں نے مزید کہا کہ ان اعصابی گیسوں کا استعمال عالمی سطح پر ممنوع ہے۔ اس کے علاوہ، شہر فاشر شدید حملوں، بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی اور مکمل مواصلاتی بندش کا شکار رہا۔ سوڈانی فوج نے شہریوں کی جان بچانے کے لیے، جنہیں یرغمال بنا لیا گیا تھا، شہر سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔

عدوی نے بیان کیا فاشر میں جو کچھ ہوا، وہ انہی ہولناک واقعات کا تسلسل ہے جو ام درمان سے لے کر سنار، نیل الابیض اور الجنینہ تک، ہر اس مقام پر پیش آئے جہاں یہ فورسز داخل ہوئیں۔ ان کا نظریہ نسل پرستانہ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ دیگر انسانوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ان ملیشیا کو کس نے مسلح کیا؟ کون ان کی مالی معاونت کر رہا ہے؟ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس معاملے میں مداخلت کیوں نہیں کرتی؟

The post سوڈان: الفاشر پر حملے کے دوران سوڈانی شہریوں پر اعصابی گیس کا استعمال appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img