spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی: تحریک لبیک، سنی تحریک کا مسجد اور پولیس اسٹیشن پر حملہ، روڈ بند

شیعہ نیوز: کراچی کے علاقے صدر میں اللہ والی مسجد نزد زینب مارکیٹ میں اہلسنت کے دو گروہ (دیوبند اور بریلوی) آپس میں لڑ پڑے، لڑائی تراویح پڑھانے کے معاملے پر ہوئی، تحریک لبیک کے کارکنان نہیں چاہتے تھے کہ دیوبند پیش امام نماز تراویح پڑھائے جس پر تحریک لبیک پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسجد کے پیش امام نے اپنے ساتھیوں سمیت دیوبند گروہ پر حملہ کر دیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، اس موقع پر حالات کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے مسجد کے پیش امام سمیت چند افراد کو گرفتار کر کے پریڈی تھانے منتقل کر دیا، اس موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سنی تحریک کے کمیٹی رکن عالم قادری اور عامر قادری جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں سے انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے زمہ داران اور کارکنان کے ہمراہ تھانے پر حملہ کرنے کا طے کیا اور بعد ازاں پریڈی تھانے پر دھاوا بول دیا اور زبردستی تھانے میں گھسنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اور سنی تحریک کے شرپسند پریڈی تھانے میں گرفتار اپنے ساتھیوں کو رہا کروانا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے تھانے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس نے ان مشتعل مظاہرین پر شیلینک کی جبکہ ٹی ایل پی کارکنان پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کرتے رہے۔ پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں تحریک لبیک پاکستان اور سنی تحریک کے کارکنان منتشر ہو گئے، بعد ازاں ان کارکنان  نے تبت سینٹر کے قریب ایم اے جناح روڈ پر جمع ہو کر روڈ بلاک کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا ناسور، بے رحمانہ آپریشن واحد حل

پولیس حکام کے مطابق اسی دوران پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے بھی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ہینڈ گرنیڈ موٹر سائیکل سواروں نے پھینکا، تفصیلات کے مطابق دھماکے سے تھانے کے احاطے میں کھڑی ہائی روف وین اور کار کو نقصان پہنچا جبکہ دیواروں پر بھی کریکر پھٹنے کے نشانات پائے گئے، فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا جو رات گئے تک شواہد اور کریکر کے ٹکرے جمع کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔

The post کراچی: تحریک لبیک، سنی تحریک کا مسجد اور پولیس اسٹیشن پر حملہ، روڈ بند first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img