حوزہ/ عظیم مفسرِ قرآن علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ کی عملی زندگی فروتنی، اطاعتِ استاد اور اخلاق حسنہ کی روشن مثال تھی۔ وہ اپنے استاد آیت اللہ سید علی قاضیؒ کی ہدایت پر امامتِ جماعت سے گریز کرتے رہے، یہاں تک کہ بعض مواقع پر نمازِ جنازہ میں بھی خود امامت کرنے کے بجائے دوسروں کی اقتدا کو ترجیح دی۔


