spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیلی انتخابات نتین یاہو حکومت کے سامنے بڑا چیلنج بن گئے

شیعہ نیوز:اسرائیلی انتخابات 2026ء میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے سامنے بڑا چیلنج آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوورسیز اسرائیلیوں کے ووٹس سے انتخابی نتائج پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپ سے تقریباً 67 ہزار اسرائیلی ووٹ ڈالنے اسرائیل پہنچے ہیں، سخت مقابلے میں بیرون ملک بسے اسرائیلی ووٹرز کی آمد نے نیتن یاہو حکومت کےلیے چیلنج پیدا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی تبدیلی کے خواہش مند ہزاروں اسرائیلی ووٹ ڈالنے اسرائیل آرہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے لیے نئی سمت چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ 20 سال سے جاری حکومت اور غزہ جنگ کی پالیسیوں سے خوش نہیں۔

The post اسرائیلی انتخابات نتین یاہو حکومت کے سامنے بڑا چیلنج بن گئے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img