spot_img

ذات صلة

جمع

اسپین؛دو ٹرینوں کے مابین خطرناک تصادم/122 افراد ہلاک اور زخمی

شیعہ نیوز: اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64 اور زخمیوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر ٹولیڈو میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہو گئی ہے۔

ذرائعِ ابلاغ نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 58 بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیراعظم اور جولانی کی ملاقات؛کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟

یہ رواں سال اسپین میں ریلوے کا دوسرا خطرناک حادثہ ہے اور امدادی کارکن متاثرین کی مزید لاشیں تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

اسپین کی ریلوے بنیادی ڈھانچے کے انتظامی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ دو ٹرینوں کے تصادم کے بعد میڈرڈ۔اندلس ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

کاستیا۔لا مانچا کی علاقائی حکومت کے ترجمان کے مطابق، رینفے کمپنی کی ایک ٹرین اور ایریو کمپنی کی ایک ٹرین مقامی وقت کے مطابق صبح ۹ بجے کے کچھ ہی دیر بعد آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایریو ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

The post اسپین؛دو ٹرینوں کے مابین خطرناک تصادم/122 افراد ہلاک اور زخمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img