شیعہ نیوز: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 1 دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2 خواتین کو ساتھ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
کیچ میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسپین؛دو ٹرینوں کے مابین خطرناک تصادم/122 افراد ہلاک اور زخمی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے میناز بلیدہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے۔
دو خواتین کو ہمراہ لے جانے والے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی فورسز کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
The post بلوچستان: خواتین کو ساتھ لے جانے کی کوشش کرنیوالا دہشتگر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


