spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

عالمی کشتی چیمپین شپ، ایرانی پہلوانوں نے پہلے ہی دن چار میڈل جیت لیے

آستانہ میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں...

افغان بھائیوں کا احترام کرتے ہیں مگر امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، گورنر سندھ

شیعہ نیوز: سندھ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے موقع پر “امیدِ رمضان” کے عنوان سے چوتھے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، سیکریٹری جنرل منظر نقوی اور دیگر اراکین، گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر سیماء مغل کے علاوہ این ای ڈی اور حبیب یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کی عوام ہماری ریڈ لائن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں کارروائیاں اْن کیمپوں کے خلاف کی گئیں جہاں سے پاکستان پر دہشت گرد حملے کئے جا رہے تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم افغان بھائیوں کا احترام کرتے ہیں مگر امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ رمضان المبارک کا چوتھا روزہ ایک ساتھ کرنے کی توفیق ملی۔ انہوں نے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے آئی ٹی کورس سے نوجوان پانچ لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں، دنیا اے آئی سے اربوں کما رہی ہے اور ہمیں بھی جدید علوم کی طرف بڑھنا ہوگا۔

The post افغان بھائیوں کا احترام کرتے ہیں مگر امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، گورنر سندھ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img