شیعہ نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے عسکری ونگ “القسام” بریگیڈ نے باضابطہ طور پر اپنے ترجمان “ابو عبیدہ” کی شہادت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے شهید عزالدین القسام بریگیڈ نے باضابطہ ایک بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ان کے بہت سے برجستہ کمانڈر شہید ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اپنے ترجمان ابو عبیده کی شہادت کی خبر بھی دی اور اعلان کیا کہ القسام کے نئے ترجمان مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر القسام بریگیڈ نے قرآن کی آیت مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ کا حوالہ دیا۔ اپنے اعلیٰ کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت و مبارکباد پیش کی اور انہیں بہترین کمانڈرز و سرخیل مجاہدین کے عنوان سے یاد کیا۔
اس بیان کے مطابق، القسام بریگیڈ کے چیف جنرل اسٹاف “محمد السنوار” عرف “ابو ابراہیم”، رفح بریگیڈ کے کمانڈر “محمد شبانہ” عرف “ابو انس” اور لبنان، شام و دیگر ممالک میں ذمے داریاں انجام دینے کے بعد غزہ منتقل ہونے والے تجربہ کار کمانڈر “حکم العیسی” عرف “ابو عمر” ان شہداء میں شامل ہیں۔ القسام بریگیڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہادتوں کے باوجود مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا۔ ان واقعات سے تنظیم کے عزم اور ڈھانچے میں کوئی خلل پیدا نہیں ہو گا۔
The post القسام بریگیڈ کا اپنے ترجمان کی شہادت اور نئے ترجمان کا اعلان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


