spot_img

ذات صلة

جمع

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

 دنیا کے 12 ملکوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات...

آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی غیرجانبداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے آئی اے...

ناگویا پیرا ایشین گیمز کا اختتام، ایران کی چھٹی پوزیشن

ناگویا پیرا ایشین گیمزمیں اسلامی جمہوریہ ایران نے 102...

امریکی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر میزائل داغ سکتا ہے، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو خبردار کر دیا

شیعہ نیوز: حکام نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری ردعمل کیلئے اقدامات مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث ملک بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اور ہنگامی اداروں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قریبی بنکرز یا محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری ردعمل کے لیے اقدامات مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث ملک بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

The post امریکی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر میزائل داغ سکتا ہے، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو خبردار کر دیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img