spot_img

ذات صلة

جمع

 عراقچی: آبنائے ہرمز ماضی کی حالت پر کبھی واپس نہیں ہوگی

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ...

بقائی: ایران کے خلاف جارحیت کے بارے میں یورپ کا موقف متضاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف...

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بدامنی کی جڑوں پر توجہ دینے کا مطالبہ

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ...

غرب اردن میں مقاومتی کارروائیاں

 غرب اردن میں فلسطینیوں نے صیہونیوں کے خلاف رواں...

امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

شیعہ نیوز: ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مختلف عسکری اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیجانب سے امریکا کو تحریری تجاویز دینے کی توقع

صدر ٹرمپ بھی اس بارے میں بہت زیادہ وقت سوچنے میں گزار رہے ہیں۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ فوجی اہلکار اپنی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں اور خطے میں کسی بھی ہنگامی کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔

یاد رہے کہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کرسکتا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قریبی بنکرز یا محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img