spot_img

ذات صلة

جمع

میناب سے میکسیکو تک، 168 شہید بچوں کو خراج عقیدت

میکسیکو میں منعقدہ ایک پروگرام میں میناب کے 168...

ایران کی مسلح افواج کا بنیادی مشن

دشمن پر ہر لمحہ نظر رکھنا اور سرحدوں سے...

نمائش، ایران کی جستجو

ایران کی جستجو، کے زیر عنوان نمائش سنیچر 31...

ایم آئی-6 اور برطانوی بحریہ وفضائیہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

 اسلامی جمہوریہ ایران نے جوابی اقدام میں، برطانیہ کی...

آبادان میں آپریشن ذوالفقاری کی سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں کہا...

امید ہے کہ امریکہ ایران کے بارے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا، ویسلی نیبنزیا

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ ماسکو کو امید ہے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے عقل سے کام لے گا۔

روسی خبر رساں ایجنسی TASS کا حوالہ دیتے ہوئے ارنا نے بتایا کہ ، ویسلی نیبنزیا نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حوالے سے فوجی نوعیت کے فیصلے ناقابل قبول ہیں اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رفح کراسنگ کی مکمل بحالی میں رکاوٹ غزہ کے انسانی المیے کو مزید سنگین بنا رہی ہے، انروا

28 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی دھمکیوں کا اعادہ اور خطے کے پانیوں میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایک بہت بڑا جہاز ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے “امیر سعید ایروانی” نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں امریکی صدر کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ “تہران ایسے اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ، نفرت انگیز اور عالمی قوانین و ضابطوں کے منافی بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ جمعے کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں جوہری مسئلے پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

ایران نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ مذاکرات کا مقام استنبول سے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے اور مذاکرات کو دو طرفہ بات چیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ صرف جوہری مسائل پر توجہ مرکوز رہے۔

The post امید ہے کہ امریکہ ایران کے بارے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا، ویسلی نیبنزیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img