شیعہ نیوز: خطے میں امن و استحکام اور سلامتی سے متعلق ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کا چار فریقی اجلاس آج تہران کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں ایران کےصدر مسعود پزشکیان، قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی، سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رانا کاظم علی کی جبری گمشدگی کا 18واں روز، قانون کب حرکت میں آئے گا؟ مریم نواز شریف کب ٹوئٹ کریں گی؟
خطے میں منڈلاتے جنگ کے بادلوں میں امن و استحکام کے لیے چار اہم ممالک کی یہ ملاقات خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے انکشاف کیا تھا کہ یہ اجلاس فیلڈ مارشل عاصم منیر کے گذشتہ دورہ تہران میں کی گئی ان کی درخواست پر منعقد ہورہا ہے۔
The post ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اہم چار فریقی اجلاس تہران میں جاری، اہم فیصلے متوقع appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


