spot_img

ذات صلة

جمع

کالعدم سپاہ صحابہ کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد یوسف پاکستان کے معتبر قانون ساز ادارے سینیٹ کے قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصرعباس کے خلاف کردار کش مہم میں مصروف، (NCCIA)سے فوری کارروائی کامطالبہ

شیعہ نیوز: ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا میڈیا سیل کھلم کھلا سائبر کرائم میں ملوث ہوچکا ہے، آئے دن جھوٹا اور من گھڑت پروپگینڈہ معمول بن چکا ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)کو فوری ایکشن لینے کی ضرور ت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد یوسف نامی ایک ڈیجیٹل دہشت گرد پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان بالا(سینیٹ) کے منتخب قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خارجہ پالیسی کے تناظر میںفلور آف دی ہاؤس خطاب کو بنیاد بنا کرنفرت انگیز اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی جھوٹ پھیلانے میں مصروف نظر آرہا ہے۔

محاذ ٹی وی نامی ایک جعلی فیس بک بیج جس پر کالعدم سپاہ صحابہ کے میڈیا ونگ سے تعلق رکھنے والا ایک رکن محمد یوسف اینکر بن کر سادہ لوح پاکستانیوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا مذموم کام کافی عرصے سے انجام دے رہا ہے، اس پیچ کے 28 ہزار تک فالور ہوچکے ہیں۔

محمد یوسف نامی اس تکفیری اینکر نے قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کے چند روز قبل سینیٹ اجلاس سے خطاب کا ایک کلپ اٹھا کر عوام ِ پاکستان کو گمراہ اور بدگمان کرنے کی کوشش کی ہے، یہی نہیں محمد یوسف نے علامہ راجا ناصرعباس کی تصویرکا بھی بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس نے سینیٹ کے فلور پر پوری قوم کے سامنے اس جھوٹے پروپکینڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا جس میں کہا جارہا تھا کہ حوثی مسلمان نہیں کافر ہیں، وہ حرمین شریفین(مکہ ومدینہ) پر حملہ آور ہیں، وہ بے گناہ سعودیوں کو نشانہ بنارہاے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: رانا کاظم علی کی جبری گمشدگی کا 18واں روز، قانون کب حرکت میں آئے گا؟ مریم نواز شریف کب ٹوئٹ کریں گی؟

یہی نہیں علامہ راجہ ناصرعباس نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ جب آپ ایک مسلم ملک ایران اور ایک غیر مسلم ملک امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی کوشش کررہے ہیں تو دو مسلمان پڑوسی ممالک سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ میں آپ ثالث کے بجائے فریق کا کردار کیوں ادا کررہے ہیں؟؟؟

علامہ راجہ ناصرعباس نے یہ بات بھی زور دیکر کہی تھی کہ مکہ دفاعی معاہدے سمیت یمن جنگ میں شامل ہونے کے ممکنہ فیصلے پر پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔دوسری جانب محمد یوسف نامی کالعدم سپاہ صحابہ کا پیڈ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرقہ وارانہ منافرت پھیلاکر ملک کو مذہبی شدت پسندی اور تفرقہ انگیزی کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کررہا ہے۔

ہمارا حکومت پاکستان خصوصانیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کی جانب سے چلائے جانے والے ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے خلاف فوری ایکشن لے ،محاذ ٹی وی پرنام نہاد اینکر بن کرقوم کو گمراہ کرنے والے اور پاکستان کے سب سے معتبر قانون ساز ادارے سینیٹ کےمنتخب قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی کردار کشی میں ملوث محمد یوسف کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

بطور ثبوت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے اس سوشل میڈیا پیج محاذ ٹی وی کا لنک https://www.facebook.com/mahaaztvofficial
اور محمد یوسف نامی ایک تکفیری اینکر کی قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کی کردار کشی پر مبنی ویڈیو بھی پیش خد مت ہے۔

The post کالعدم سپاہ صحابہ کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد یوسف پاکستان کے معتبر قانون ساز ادارے سینیٹ کے قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصرعباس کے خلاف کردار کش مہم میں مصروف، (NCCIA)سے فوری کارروائی کامطالبہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img