شیعہ نیوز: ایرانی ہیکر گروہ حنظلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف زچی بریور مین کو ہیک کیا ہے، اور ان کے پاس وسیع نجی ڈیٹا (رابطے، چیٹس، ویڈیوز) موجود ہے۔
گروہ بریور مین پر بدعنوانی، عوامی فنڈز کا غلط استعمال، اختیارات کا ناجائز فائدہ، بلیک میلنگ اور خفیہ سیاسی معاملات کا الزام لگاتا ہے، نیز سینئر سیکیورٹی اہلکاروں، سیاست دانوں، سفارت کاروں اور میڈیا شخصیات کے ساتھ قریبی تعلقات کا دعویٰ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف کا فون ہک ہونے کی تحقیقات شروع، اسرائیلی میڈیا کی تصدیق
حنظلہ گروہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام خلافِ واقعہ اس ہیک کی تردید کر رہے ہیں، مکر گروه ثبوت کے طور پر رابطوں کی 110 صفحات کی فہرست جاری کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔ نیز نیتن یاہو کے اندرونی سیکیورٹی حلقے، نجی محفلوں اور ذاتی اسکینڈلز سے متعلق مزید معلومات لیک کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
بریور مین کو نیتن یاہو کا “ڈھال” اور ان کی چابیاں اور رازوں کا محافظ سمجھا جاتا ہے۔
The post ایرانی ہیکر گروہ حنظلہ کا بہت زیادہ جاننے والے شخص” کے ہیک ہونے کا اعلان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


