شیعہ نیوز: علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات میں ایران کے کردار کے حوالے سے عراق کے وزیراعظم “محمد شیاع السوڈانی” نے کہا کہ بغداد ہر اس عمل کی حمایت کرتا ہے جس سے خطے میں استحکام آئے اور ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب ٹی وی المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شام اور ایران کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ عراق ہر وہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے جس کے ذریعے علاقائی استحکام مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے عراق کے داخلی امور میں ایران کی کسی بھی مداخلت کے بیان کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کا مدد گار ہے۔ اس کے علاوہ تہران، بغداد میں سیاسی عمل کی حمایت بھی کرتا ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ بغداد پر اپنے فیصلے مسلط کرتا ہے۔ محمد شیاع السوڈانی کے مطابق، غزہ و لبنان پر صیہونی جارحیت کے خلاف عراق نے سیاسی، انسانی، سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی۔ اس کے علاوہ شام کی صورتحال اور ہمسایہ ملک ایران پر جارحیت کے خلاف موثر کردار ادا کیا۔
The post ایران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراق کی مدد کر رہا ہے، عراقی وزیراعظم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


