spot_img

ذات صلة

جمع

’گاجر اور چھڑی‘ کی پالیسی کا ایران پر کوئی اثر نہیں: اسپیکر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر...

خواتین کا پہلا ڈربی فٹ بال میچ/ تصویری جھلکیاں

پریمیئر لیگ کے پانچویں ہفتے، پیرس پولیس (Persepolis) اور...

ایشیئن کپ تیر اندازی: ایران کی مکسڈ ریکرو ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایران کی مکسڈ ریکرو (mixed recurve) ٹیم نے ایشیئن...

ایرانی جزائر کے بارے میں متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے دعوے کی مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان نے تین ایرانی جزائر کے...

ایران پولیس چیف کا دشمن کو انتباہ، غلطی کی صورت میں پچھتاؤگے!

شیعہ نیوز: ایران کے پولیس چیف احمدرضا رادان نے ملک کے خلاف جارحیت کا خواب دیکھنے والی دشمن قوتوں کو سخت خبردار کیا ہے۔

ایران کے پولیس چیف احمدرضا رادان نے ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمنوں کی ہائبرڈ جنگ اور دو مرحلوں پر مشتمل ان کی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت، “جنگ سے فساد” اور “فساد سے جنگ” کی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے لیکن چونکہ وہ ایران کے اسلامی نظام کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر رہے، اس لئے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری، 5 بچوں سمیت 18 فلسطینی شہید

پولیس چیف نے دشمنوں کو سخت خبردار کیا کہ آج اگر وہ پھر اپنے اندازوں میں غلطی کریں گے تو یقیناً انہیں سخت پچھتاوا ہوگا۔

ملک کے پولیس چیف نے ملک کے اندر شرپسند عناصر سے نمٹنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن سے وابستہ عناصر کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس آپریشن مسلسل جاری ہیں اور پولیس فورس، سپاہ پاسداران اور انٹیلی جنس اہلکار، عوام کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

The post ایران پولیس چیف کا دشمن کو انتباہ، غلطی کی صورت میں پچھتاؤگے! appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img