حوزہ/ پاراچنار کی مسجد بی بی زینب سلام اللہ علیہا میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مجلس علمائے اہل بیتؑ پاراچنار کے صدر علامہ زاہد حسین انقلابی نے باغِ فدک کے تاریخی پس منظر اور حضرت علی علیہ السلام کے طرزِ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؑ کے دورِ خلافت کا بیشتر حصہ داخلی فتنوں اور جنگوں میں گزرا۔ انہوں نے ایران کی استقامت، یمن کی سربلندی اور موجودہ عالمی حالات کا ذکر کرتے ہوئے ایمان، بصیرت اور حق پر ثابت قدمی کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔
ایران کی استقامت اور یمن کی سربلندی، حق پر ثابت قدمی کا عملی پیغام: علامہ زاہد حسین انقلابی


