spot_img

ذات صلة

جمع

مدینہ منورہ کی فضاؤں میں میزائل ناکارہ بنانے کا سعودی دعوی بے بنیاد ہے، یمنی فوج

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مدینہ منورہ کی فضائی حدود میں یمنی میزائل روکنے کے سعودی دعوے کو مسترد کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے مدینہ منورہ کی فضائی حدود میں ایک یمنی میزائل روکنے کے سعودی دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سعودی دشمن کا مدینہ منورہ کی فضائی حدود میں میزائل روکنے کا دعوی یمن کی مسلمان اور عزیز قوم اور اس کی مسلح افواج کے خلاف بڑے اور سنگین الزامات کا ہی تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے غیر انسانی محاصرے میں شریک یورپ ایران پر الزام تراشی سے باز رہے! ایرانی وزارتِ خارجہ

سریع نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہماری کارروائیاں صرف تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ یمنی قوم ان قوموں میں شامل ہے جو مقدسات کا احترام کرتی ہیں اور جو مقدسات کے لیے خطرہ ہے، وہی ہے جو سرزمین وحی میں فسق و فجور کی تقریبات کو فروغ دیتا ہے۔

The post مدینہ منورہ کی فضاؤں میں میزائل ناکارہ بنانے کا سعودی دعوی بے بنیاد ہے، یمنی فوج appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img