spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ٹرمپ کو کیسے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا؟

شیعہ نیوز: اگر ڈیموکریٹس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات...

شام نے “مکہ معاہدہ” میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا

شیعہ نیوز: شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی...

لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش...

ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ سے یورپ کو 100 ارب یورو کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا، پیڈرو سانچز

شیعہ نیوز: اسپین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے رواں سال یورپی ممالک کو 100 ارب یورو کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری غیرقانونی جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی نے یورپ اور پوری دنیا، بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کو بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیڈرو سانچز نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے خیال میں مشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا ایران اور سعودی عرب کے سمجھوتے کا خیر مقدم

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس جنگ نے یورپی عوام پر 100 ارب یورو کے اضافی اخراجات کا بوجھ ڈال دیا ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں ملکی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسپین کے فیصلےواشنگٹن، تل ابیب، ماسکو یا بیونس آئرس سے نہیں بلکہ اسپین کے اندر کیے جاتے ہیں۔ یورپ کو بھی اسی راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

The post ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ سے یورپ کو 100 ارب یورو کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا، پیڈرو سانچز appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img