شیعہ نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے امریکی جرائم پر پوری دقت سے عدالتی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے
– ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ان عدالتوں کو مخاطب کرکے جن میں امریکی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے، کہا ہے کہ مقدمے میں تیزرفتاری اہم ہے لیکن اسی کے ساتھ دقت بھی بہت ضروری ہے
عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای نے آج پیر 2 نومبر کو اعلی عدالتی کونسل کے اجلاس میں ان عدالتوں کے بارے میں، جن میں امریکی جرائم کے خلاف عدالتی کارروائی ہورہی ہے، ضروری ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ انسانی حقوق کے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتے
انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی جرائم پر، مقدمہ چلانے والی عدالتوں میں، بالخصوص ملک کے اعلی رتبہ حکام کی شہادت کے مقدمات میں تیزرفتاری کی خاص اہمیت ہے۔
عدلیہ کے سربراہ نے تیزرفتاری کے ساتھ پوری دقت کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی جرائم ریاستی دہشت گردی کے مصداق ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی ترین اصول وضوابط کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔
The post امریکی جرائم پر مقدمات میں تیزرفتاری اور دقت کی تاکید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


