spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

ایپسٹین فائلز نے یورپی سیاست میں ہلچل مچا دی، ناروے کے سابق وزیر اعظم کا اقدام خودکشی

شیعہ نیوز: ناروے کے سابق وزیر اعظم نے بدنام زمانہ ایپسٹین فائلز میں نام آنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایپسٹین کیس سے منسلک تحقیقات کے درمیان پیش آنے والے واقعے نے بین الاقوامی سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کردی ہے

تفصیلات کے مطابق،ناروے کے سابق وزیر اعظم اور یورپین کونسل کے سابق سیکرٹری جنرل توربان یاگلنڈ مبینہ طور پر خودکشی کے بعد اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔ وہ امریکی جنسی جرائم کے ملزم جفری اپیسٹن سے منسلک کیس کی تحقیقات کے تحت زیر تفتیش تھے۔

یہ بھی پڑھیں : میری لینڈ یونیورسٹی کا تازہ سروے: امریکی عوام ایران پر ممکنہ فوجی جارحیت کے مخالف ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تقریبا ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، تاہم اب اس کی تفصیلات منظرعام پر آئی ہیں۔ سابق نارویجین سیاستدان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کو نازک قرار دیا جا رہا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق ان کا علاج جاری ہے لیکن ابھی تک ان کی صحت سے متعلق حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ناروے کے اقتصادی اور ماحولیاتی جرائم کی قومی تحقیقاتی و استغاثہ اتھارٹی کے تفتیش کاروں نے اس سے قبل ان کے گھر اور دیگر املاک کی تلاشی بھی لی تھی۔ یہ کارروائی اپسٹین کیس سے منسلک دستاویزات اور مالی معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

The post ایپسٹین فائلز نے یورپی سیاست میں ہلچل مچا دی، ناروے کے سابق وزیر اعظم کا اقدام خودکشی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img