حوزہ/ جنت البقیع میں ائمہ معصومینؑ اور دیگر مقدس ہستیوں کے مزارات کی تعمیر کے مطالبے کو دہراتے ہوئے علمائے کرام نے اس مقصد کے حصول کے لیے تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ البقیع آرگنائزیشن شکاگو، امریکہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں مقررین نے تعمیرِ بقیع کو دینی و تاریخی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ ایک روز وہاں شاندار روضہ تعمیر ہوگا۔
بقیع کی تعمیر کے لیے عالمی تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، انٹرنیشنل کانفرنس میں علمائے کرام کا خطاب


