spot_img

ذات صلة

جمع

رضوی ہائر اسکول آف آرٹس میں عالمی یومِ اینیمیشن کی تقریب

عالمی یومِ اینیمیشن کے موقع پر رضوی ہائر اسکول...

حرمِ مطہر رضوی میں تحقیقی مقالے کے دفاع کی نشست

مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی جنرل میڈیسن کی...

امریکہ کو ایران کے خلاف اپنے مقاصد کے حصول سے مایوس ہونا چاہیے

امریکہ زوال پذیر ہے، اپنی طاقت برقرار رکھے ہوئے...

گیارہویں بین الاقوامی اجلاس ’’مجاہدین در غربت‘‘ کی افتتاحی تقریب

بین الاقوامی اجلاس ’’مجاہدین در غربت‘‘ کے گیارہویں دور...

بنوں، ڈومیل: پولیس، امن کمیٹی اور اہلِ علاقہ کی کارروائی، مسلح گروہ کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا گیا

شیعہ نیوز: بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس، امن کمیٹی اور اہلِ علاقہ نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے مبینہ گیدڑ گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہاتھی خیل کے پہاڑی علاقے میں قائم مبینہ مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا سے جنگ، ایران دنیا کو میزائلوں کی نئی پیڑھی میں کھینچ لایا

مقامی سطح پر مسلح عناصر اور دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے سرنڈر کریں یا علاقہ چھوڑ دیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈومیل میں دہشتگردی، خوف و ہراس اور مسلح گروہوں کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔

حکام کی جانب سے علاقے میں امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیاہے۔

The post بنوں، ڈومیل: پولیس، امن کمیٹی اور اہلِ علاقہ کی کارروائی، مسلح گروہ کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا گیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img