spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

جعلی مینڈیٹ سے عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جائے گا، سید علی رضوی

شیعہ نیوز: سابق اپوزیشن لیڈر و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے کراچی میں صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا علی رضوی سے ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آغا علی رضوی نے ہدایات دیں کہ صوبائی سیاسی کونسل کے ساتھ ملکر تمام حلقوں میں امیدواروں کا اعلان کرنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں منتخب حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں دیگر حلقوں میں امیدواروں کا تعارف کرایا جائے۔ ٹکٹ کا اعلان اور حتمی ایڈجسٹمنٹ ابھی قبل از وقت ہے۔ امیدواروں کو میدان میں اتارتے وقت بنیادی معیارات اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ہمارا دروازہ ہر کسی کے لیے کھلا رکھیں۔ یہ جماعت محروموں، مظلوموں اور عوامی درد رکھنے والوں کی جماعت ہے۔ کسی بھی سیاسی رہنما کو مشروط شمولیت کی گنجائش نہ دی جائے۔ نوجوان رہنماوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی کردار دوسری جماعتوں سے مختلف ہونا چاہیے اور عوام کو واضح کر دینا ضروری ہے کہ ہمارے لیے اقتدار ہدف نہیں بلکہ خدمت، حقوق کے لیے جدوجہد اور اعلیٰ قدروں کا فروغ ہمارا ہدف ہے جبکہ اسمبلی پوزیشن صرف ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام رنگ برنگے نعروں اور کھوکھلے دعوں میں نہیں آئیں گے۔ رجیم چینج کے بعد عوام پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں اور جس طرح کے عوام دشمن فیصلے ہوئے اسکا بدلہ لینے کا وقت عوام کے پاس آگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے غیرت مند عوام چوبیس حلقوں سے اہل، دیانتدار، جرات مند، عوامی درد رکھنے والے، بابصیرت اور پڑھے لکھے افراد کو اسمبلی میں پہنچائیں گے۔ لسانیت، مسلکیت، برادری اور دولت کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کا رستہ روکیں گے۔ آغا علی رضوی نے مزید ہدایات دیں کہ تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے رابطے رکھیں اور کوشش کریں کہ وفاقی جماعتوں کو الیکشن میں جانے سے قبل ہی گلگت بلتستان اور وفاق کے درمیان مالیاتی اور انتظامی معاہدہ کے لیے قائل ہو۔

سید علی رضوی نے مزید کہا کہ اگر الیکشن سے قبل عوامی مسائل حل کرتے ہیں تو ہم سراہیں گے لیکن وفاقی جماعتوں کے کھوکھلے اعلانات پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ گلگت بلتستان کا سابقہ اڑھائی سال انتہائی مایوس کن اور بدترین دور رہا، اسکی وجہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ آئندہ کے لیے عوامی مینڈیٹ کی حکمرانی جب تک نہیں ہو گی سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔ اس لیے خطے میں تمام سیاسی جماعتوں اور قوم پرستوں کو لیول پلینگ فیلڈ دینا ضروری ہے ورنہ جعلی مینڈیٹ سے عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ صاف شفاف اور آزادانہ الیکشن کا انعقاد ہی ایسی حکومت کا سبب بنے گا جو آئندہ پانچ سالوں کے لیے خطے کو بحرانوں سے نکالنے، ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوامی اعتماد بحال کرنے کا اہل ہو گا۔ آغا علی رضوی نے کاظم میثم کو مزید ہدایات دیں کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر سیاسی حکمت عملی تشکیل دیں۔ ہمارا سیاسی کردار چوبیس حلقوں میں کسی نہ کسی صورت میں ہونا چاہیے۔ اتحادی جماعت تحریک انصاف، اسلامی تحریک، مذہبی جماعتوں، عوامی ایکشن کمیٹی، قوم پرست جماعتوں و دیگر آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر آئندہ کے چینجز سے نمٹنے اور عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے اجتماعی جدوجہد کی کوشش کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد الیکٹیبلز رابطے میں ہیں، اسمبلی میں پہنچنا ہی ہدف نہیں بلکہ سیاسی نظام کی اصلاح اور عوام کے لیے بہترین آپشنز فراہم کرنا، انتخابی معیارات کو قائم کرنا بھی اہم ہے۔ آج گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کا کردار سب سے واضح اور اصولوں کی بنیاد پر ہے۔ ہم نے جس طرح کے نمائندوں کو متعارف کرا رہے ہیں باقی جماعتیں بھی اسی راہ پہ چل پڑے اور پاور پالیٹکس کو ترک کر کے عوامی خدمت کو شعار بنائے تو خطہ بدل سکتا ہے۔ بہت ساروں کے لیے فرسودہ سیاسی نظام ہی آکسیجن فراہم کرتا ہے اگر ریفامز آئے اور سیاسی نظام اعلیٰ قدرروں، اصولوں، کارکردگی، نظریہ، منشور اور فعالیت کی بنیاد پر قائم ہوجائے تو گلگت بلتستان سیاسی جماعتوں کی قبرستان بن جائے گا۔ ہم نے نوجوانوں کے ساتھ ملکر اصلاحات کے لیے، اخلاقی روایات رائج کرنے کے لیے، اہل دیانتدار افراد کو اسمبلی میں پہنچانے کے لیے، عوامی حقوق کی بازیابی اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ سیاسی منظرنامہ یکسر بدل جائے اور دیانتدار جوانوں کے ہاتھوں زمام اقتدار و اختیار آجائے اور خطہ نئے دور میں داخل ہو جائے۔

The post جعلی مینڈیٹ سے عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جائے گا، سید علی رضوی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img