شیعہ نیوز:اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اب تک یورپی عوام کو 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپین کا اس جنگ کی حمایت نہ کرنا اور اس کے خلاف احتجاج کرنا درست فیصلہ تھا، کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ بالآخر اس کی قیمت عام شہریوں کو ادا کرنا پڑے گی۔
سانچیز نے ایران کے خلاف جنگ کے اقتصادی نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے اسپین کی پارلیمنٹ نے متاثرہ شہریوں اور شعبوں کی مدد کے لیے 12 ارب یورو سے زائد مالیت کے سماجی امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔
اسپین کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس تباہ کن صورت حال کو ختم کیا جائے۔
The post جنگ کے باعث یورپ کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوا، ہسپانوی وزیراعظم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


