spot_img

ذات صلة

جمع

حاج قاسم عراق کو اپنی پہلی حالت پر واپس لائے

شیعہ نیوز: عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر حسن دانائی فرنے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی داعش کا قبضہ ختم کرکے عراق کو اس سے پہلے کی حالت پر واپس لائے

رپورٹ کے مطابق عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر حسن دانائی فر نے نیوز ایجنسی کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں عراق سے داعش کا قبضہ ختم کرنے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ سقوط فلوجہ کے بعد ہی میں نے عراقی وزير اعظم سے ملاقات کرکے اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ اب موصل پر بھی داعش کا قبضہ ہوجائے گا۔

حسن دانائی فر نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی کا بھی نظریہ یہی تھا اور پھر وہی ہوا یعنی موصل بھی سقوط کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد یوکرین کی سفارتی مشکلات

انھوں نے کہا کہ جب ہم نے عراقی وزير اعظم سے ملاقات میں اس سلسلے میں خدشات سے انہیں آگاہ کیا تو انھوں نے کہا کہ یہ تجزیہ ہے یا انفارمیشن؟

“میں میںنے کہا کہ یہ حالات کا تجزیہ بھی ہے اور انفارمیشن بھی۔

نوری مالکی نے کہا کہ امریکی ہم سے یہ بات کیوں نہیں کہرہے ہیں؟

میں نے ان سے کہا کہ آپ کو کیا پتہ کہ امریکی خود اس سازش کا حصہ نہیں ہیں؟

نوری مالکی نے کہا کہ کردستان ریجن کے حکام نے بھی ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔

میں نے کہا کہ وقت گزرنے دیجئے بعد میں اس بارے میں گفتگو کریں کریں گے۔

بعد مجھے رخصت کرتے وقت انھوں نے کہا کہ میں آپ کی بات مانتا ہوں لیکن امریکی ہمیں ایسی مشکلات میں ڈال رہے ہیں کہ ہم صحیح فیصلہ نہیں کرپا رہے ہیں۔ ”

عراق میں ایران کے سابق سفیر نے اپنے اس انٹرویو میں کہا کہ بہرحال موصل پر ایسی حالت میں داعش کا قبضہ ہوا کہ وہاں تین ڈیویژن فوج اور اتنے ہی پولیس اہلکار موجود تھے۔ موصل کے بعد داعش الانبار، دیالہ اور پھر صلاح الدین تک پہنچ گئے ۔ اس کے بعد شھید جنرل قاسم سلیمانی براہ راست میدان میں آئے اور دہشت گردی کے مقابلے میں، استقامتی گروہوں کی ہدایت کی اور عراق کو پہلی حالت پر واپس لائے۔

The post حاج قاسم عراق کو اپنی پہلی حالت پر واپس لائے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img