شیعہ نیوز: معلوماتی ذرائع نے الٹرا فلـسطین کو بتایا کہ حماس نے تمام علاقوں میں تنظیمی انتخابات کرانے کے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے، جو آنے والے جنوری میں ہونے کے شیڈول ہیں۔
یہ عمل تینوں علاقوں (غزہ ، ویسٹ بینک، اور بیرون ملک) میں الگ الگ انتخابات سے شروع ہوگا (علاقائی قیادت کے انتخاب کے لیے)، اس کے بعد جنرل شوری کونسل کے انتخابات ہوں گے، اور آخر میں جنرل پولیٹیکل بیورو (ایگزیکٹو آفس) اور تحریک کے قائد کے انتخابات ہوں گے۔
اگرچہ انتخابات کو ایک سال ملتوی کرنے کا تجویز ابھی بھی زیر غور ہے، مگر ذرائع کے مطابق تحریک 18 سے 22 ارکان کے انتخاب کے لیے جنوری کی ٹائم لائن پر آگے بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی کمیٹیز کی طرف سے القسام بریگیڈز کے شہید ترجمان ابو عبیدہ کو خراج عقیدت پیش
اســــرائیل” کی جاری جارحیت کے باوجود، تحریک نے تصدیق کی ہے کہ غزہ انتخابی عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق، قیادت کی سطحوں کے درمیان رابطہ بحال ہے، اور کمانڈروں کی شہادت سے پیدا ہونے والی تمام خالی جگہیں فوری طور پر پر کر دی گئی ہیں۔
تحریک اس بات پر زور دیتی ہے کہ غـــزہ میں نہ سیاسی اور نہ ہی عسکری ونگ میں قیادت کوئی خلا موجود ہے۔ یہ اقدام اس کے بعد کیا گیا ہے جب مارچ 2025 میں ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے، جو 10 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی معاہدے کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والی جنگ کی وجہ سے مؤخر کر دیے گئے تھے۔
The post حماس کے اندرونی انتخابات کی تفصیلات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


