spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

دبئی: قانونی چارہ جوئی مزید آسان، وکلا کیلئے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ

شیعہ نیوز: دبئی میں قانونی کارروائیوں کو مزید آسان بنانے کےلیے دبئی پولیس نے وکلا کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے۔

اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے وکلا اب پولیس اسٹیشن جائے بغیر اپنے کیسز کی پیروی کر سکیں گے۔

نئے پلیٹ فارم کے ذریعے وکلا اور دیگر قانونی ماہرین کو آن لائن قانونی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان خدمات میں فوجداری شکایات کی تحقیقات، سفری پابندیوں کی جانچ پڑتال، اور قیدیوں سے ورچوئل ملاقات کی اجازت نامہ حاصل کرنا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گرین لینڈ تنازع: امریکی وزیرِ خزانہ نے تجارتی جنگ کے خدشات کو ’ہسٹیریا‘ قرار دیدیا

نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاور آف اٹارنی کا حصول بھی فوری طور پر ممکن ہو گا، جو وکلا اور ان کے کلائنٹس کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

نئے پلیٹ فارم پر وکلا کو الیکٹرانک دستخط اور سرٹیفکیٹس کا حصول بھی چند کلکس کی دوری پر ہوگا جس سے قانونی کارروائیاں تیز اور مزید شفاف ہوں گی۔

نئے پلیٹ فارم کے ذریعے اماراتی شناختی اسمارٹ ڈیجیٹل ایپ ’یو اے ای پاس‘ کے ذریعے قانونی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلجنس اسسٹنٹ (AiX) وکلا کو مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ وہ پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

The post دبئی: قانونی چارہ جوئی مزید آسان، وکلا کیلئے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img